کوئٹہ : پاکستان ریلویز نے 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ریلوے حکام کے مطابق 27 مارچ کو ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعہ کو روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے جانے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے کوئٹہ سے دوسرے صوبوں اور اندرون صوبہ چلنے والی ٹرینوں کو معطل کرنے کی وجہ سے مسافروں اور عوام کو سفر کرنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Trending
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
You might also like