بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ٹریفک حادثے میں چل بسیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ٹریفک حادثے میں چل بسیں

30 سالہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب ہرشل کالیا کام سے واپس گھر جا رہی تھیں، اس دوران اِن کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی گاڑی تیزی سے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گری، مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی سیدھی کر کے اداکارہ کو باہر نکالا اور نجی اسپتال منتقل کیا تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے ہرشل کالیا ایک نیوز چینل میں اینکر بھی رہیں اور متعدد راجستھانی گانوں میں مرکزی کردار ادا کیا، حالیہ دنوں میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔ان کے انتقال پر بھارتی شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.