Daily Archives

April 23, 2024

بلوچستان: بارش سے متاثرہ پائپ لائنوں کی ہنگامی بنیاد پر مرمت کا فیصلہ

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ پائپ لائنوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا فیصلہ کیا ہے۔  ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق بلوچستان کی حالیہ بارشوں سے گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس کی […]

نوشکی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

نوشکی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نوشکی امدادی چیک لے کر گوجرانوالہ پہنچے، کمشنر آفس میں لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے، بلوچستان حکومت کی جانب سے فی خاندان 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ کمشنر […]

بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا

بلوچستان کے ہنگول نیشنل پارک کے قریب نانی مندر کے علاقے میں طویل عرصے بعد فارسی تیندوا دیکھا گیا۔ بلوچستان میں واقع اگورکے شمال میں ہنگول نیشنل پارک کےسنگلاخ چٹانوں پرمٹرگشت کرتے پرشین تیندوے کی مٹرگشت کی فوٹیج منظرعام پرآئی ہے۔ مذکورہ ویڈیو نانی مندرمیں پوجاپاٹ کے لیے موجود ایک یاتری نے مندرکےعین سامنے والے […]

ٹک ٹاک کا امریکی مجوزہ پابندی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے ایپ پر پابندی عائد کرنے کے بل کی منظوری کے بعد قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے دو روز قبل ہی ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے اور دوسری […]

غزہ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا اور انہیں خوش […]

ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی

 پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچے جہاں ان کی موجودگی کے دوران 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک مختلف روٹس پرموبائل سروس بند رہے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر مخصوص روٹس  پر موبائل […]

سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا

سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت کی جانب سے اعزازات عطا کئے، سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن راولپنڈی […]

امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرتے وقت پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔  امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P