ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی

 پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچے جہاں ان کی موجودگی کے دوران 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک مختلف روٹس پرموبائل سروس بند رہے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر مخصوص روٹس  پر موبائل سروسز کی معطلی کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل رہے گی۔

 

 

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024 کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P