نوشکی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

نوشکی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نوشکی امدادی چیک لے کر گوجرانوالہ پہنچے، کمشنر آفس میں لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے، بلوچستان حکومت کی جانب سے فی خاندان 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔

کمشنر نوید حیدرشیرازی، آرپی او طیب چیمہ اور ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی نے ڈی سی نوشکی کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی نے بتایاکہ اندوہناک واقعہ میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P