پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن پہنچ چکی ہے جہاں اسٹیڈیم میں ٹیم پریکٹس کررہی ہے۔
ایک پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے بات چیت کی تو اس دوران ایک خاتون پرستار نے بابر اعظم سے ان کی ہیٹ مانگ لی۔
بابر اعظم جب مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے تو ایک خاتون نے کہا کہ بھائی مجھے آپ کی ہیٹ چاہیے۔