ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی جاری رہی رہی البتہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 42.60 فیصد ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔