امریکہ میں قیدی 48 سال سزا بھگتنے کے بعد بےگناہ قرار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکہ میں قیدی 48 سال سزا بھگتنے کے بعد بےگناہ قرار

نیویارک: امریکی ریاست اوکلاہوما میں قیدی کو 48 سال کی سزاد بھگتنے کے بعد بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوکلاہوما کی عدالت نے 70 سالہ امریکی شہری گلین سیمنز کو 48 سال ایک ماہ اور 18 دن قتل کے جرم میں سزا بھگتنے کے بعد بے گناہ قرار دے دیا۔

امریکہ کی عدالت نے اہم ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے گلین کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

جج نے اپنے ریمارکس میں لکھا کہ تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ثابت ہو گیا کہ ملزم گلین سیمنز نے قتل نہیں کیا اور وہ بے گناہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.