Daily Archives

November 22, 2023

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 58 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی تاریخی بلندی رقم کی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ  ایک ہفتے  سے  تیزی دیکھی جا رہی ہے اور  16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 21 […]

ورلڈکپ فائنل میں شکست: راہول گاندھی نے مودی کو ‘پنوتی’ قرار دیدیا

بھارتیوں کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے زخم ابھی تک نہیں بھرے، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیم کے لیے ‘پنوتی ( منحوس)’قرار دے دیا۔  اتوار کو آسٹریلیا احمد آباد میں مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی […]

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں

پاکستان کے ساتھ طے پانیوالے اسٹاف سطع کے معاہدے اور پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 7 دسمبر کو متوقع ہے۔  دوسری جانب نگران حکومت نے معاشی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے آئندہ آنے والی نئی حکومت کیلئے اکنامک بلیو پرنٹ تیار کرنے کا […]

صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 50 افراد ہلاک ، لاکھوں بے گھر

صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 50 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ صومالیہ کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمود معلم عبداللہ نے کہا کہ سیلاب سے اب تک 50 افراد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا […]

کانگو ، فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ ، 37 افراد ہلاک

کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے سٹیڈیم میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ سے 37 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے بتایا کہ کانگو فوج نے 18 سے 25 سال کی عمر کے 1500 افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ، کنشاسا […]

امامِ کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق امامِ کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان میں اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،پاکستان میں مقیم سعودی سفیر نواز المالکی، وزیرِ داخلہ، وزیرِ تعلیم اور خصوصی مشیر نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر امامِ […]

بلوچ طلبہ گمشدگی کیس؛ وزیراعظم آئندہ سماعت پر عدالت طلب

بلوچ طلبہ جبری گمشدگی سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر عملد رآمد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے وزرا کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کو عدالت طلب کرلیا۔ جسٹس […]

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف درج درخواست پر شکایت کنندہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کا اجلاس اور اہم بیٹھک آج بھی ہوئی۔ اس بیٹھک میں شکایت کنندہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P