Daily Archives

November 20, 2023

اکتوبر میں جاری کھاتے کا خسارہ 7.4 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2023  میں جاری  کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کے خسارے میں کمی آئی۔  مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان کو جاری کھاتے میں صرف 7.4 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا۔ اس طرح مسلسل دوسرے ماہ جاری کھاتے کا خسارہ  10 کروڑ […]

ایرانی وزیرِ خارجہ کا امریکا پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام

ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکا پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام لگا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے جنگ بندی، متاثرہ شہری آبادی کو فوری امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں انڈونیشین […]

برطانیہ جانے والے افغان مہاجرین فوجی اڈوں میں قیام پر مجبور

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سے برطانیہ بھیجے گئے سیکڑوں افغان مہاجرین تاحال فوجی اڈوں میں ٹھہرائے ہوئے ہیں کیونکہ برطانوی حکومت کو ان کی رہائش کا انتظام کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد تقریباً 3 ہزار افغان شہریوں کو برطانیہ میں رہائش فراہم کرنے […]

شان مسعود کی قیادت میں دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل دورہ آسٹریلیا کے لیے شان مسعود کی قیادت میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں صائم ایوب اور فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو […]

دہشتگردی نہ رکی تو ٹھکانوں میں گھس کر سبق سکھائیں گے، جان اچکزئی

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، اگر بار بار کی تنبیہ کے باوجود یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں گھس کر انہیں سبق سکھائیں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا […]

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون؛ غزہ میں شہریوں کی ہلاکت پر تشویش

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو میں شکوہ کیا کہ غزہ میں حماس کے […]

اگر نتائج پہلے سے ہی طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے طے کرنا ہے تو پھر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ملک مسائل سے نکل سکے گا۔ نوشہرہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ پر تنقید کی […]

پیشہ ور فوج بچوں کو نشانہ نہیں بناتی مگر غزہ میں بچوں کا ہولوکاسٹ ہورہا ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پیشہ ور فوج کبھی بچوں کو نشانہ نہیں بناتی لیکن ہم اسرائیلی فوج کا غزہ میں بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں، ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں۔ ’’زارا الرٹ ایپ‘‘ کے اجرا کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]

این ایف سی میں تبدیلی کی تجویز زیرغور نہیں، سربراہ مسلم لیگ(ن) منشور کمیٹی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیق نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم یا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں تبدیلی کی کوئی تجویز نہیں آئی اور نہ ہی اس پر غور کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P