Daily Archives

November 20, 2023

الشفا اسپتال کے نیچے 55 میٹر سرنگ ملی ہے، اسرائیل کا مضحکہ خیز دعویٰ

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ الشفا اسپتال میں سرچ آپریشن کے دوران اسپتال کے عین نیچے دس میٹر کی گہرائی میں 55 میٹر طویل سرنگ ملی ہے جہاں حماس کے اہلکار پناہ لیتے اور اسلحہ ذخیرہ کیا کرتے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان نے اپنے اس دعوے کے ثبوت میں ایک ویڈیو […]

نگراں وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان بنانے کی توثیق

 نگراں حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان کی ذمہ داری سونپ دی۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی توثیق کے بعد اسحاق ڈار سینیٹ […]

روپیہ تگڑا، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 286 سے نیچے آگئے

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے دسمبر کے ابتدائی 10یوم میں 70ملین ڈالر کی قسط ملنے اور مزید انفلوز آنے کی توقعات کے باعث پیر کو مسلسل تیسرے سیشن میں بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 286روپے اور اوپن ریٹ 288روپے سے بھی نیچے آگئے۔ آئی ایم […]

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی برقرار

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت کے انتخابات میں حصہ لینے پر ہائی کورٹ کی جانب سے عائد پابندی برقرار رکھی، جبکہ جنوری کے اہم انتخابات سے قبل سیاسی تناؤ بڑھ رہا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی کے مطابق درخواست گزار […]

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس؛ جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت خارج

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدرات میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے، جس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ کونسل نے جسٹس […]

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کیلئے تیار ہیں: چینی وزیرِ خارجہ

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بات وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے عرب اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے وفد کے دورۂ چین کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان […]

بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کے مداحوں نےبدترین کارکردگی پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ورلڈ کپ فائنل […]

ملٹری کورٹس کے خلاف فیصلہ آئینی تھا، ماننا چاہیے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق تھا اسے تسلیم کرنا چاہیے تھا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ سے منظور کی گئی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں، وہ […]

بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا بڑا اسیکنڈل سامنے آگیا

ملک میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اوور بلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، جس میں پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P