Daily Archives

November 19, 2025

اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم […]

امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف

امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار […]

زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل

وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں […]

وزیرِ اعظم کی مون سون سے قبل تیاریوں کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس […]

پاکستان اور انڈونیشین افواج کی مشترکہ مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر

پاک فوج اور انڈونیشین فوج کی مشترکہ مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لئے گئے،اختتامی تقریب میں پاکستان کی طرف سے جنرل افسرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر […]

پاکستان سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد پھر بحال ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1291 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 62 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 741 پوائنٹس پر بھی پہنچا۔ واضح […]

محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی۔ بنی گالہ میں ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود اچکزئی اچکزئی کا اپنی گفتگو میں کہنا […]

جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کا فضائی حملہ، 13 افراد شہید

جنوبی لبنان کے علاقے صيدون میں اسرائیلی فورسز نے فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے صيدون میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں 13 افراد جاں بحق […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P