تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی۔
بنی گالہ میں ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
محمود اچکزئی اچکزئی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کوتوڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے ، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی گھروں میں جاکر انہیِں بے عزت کیا گیا ،یہ جرم ہے ، ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے،ہم مطمئن ہیں،کوں کہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے، کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں ہے۔