اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دو طرفہ اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لئے یورپی یونین کی حمایت کا اعتراف کیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے جی ایس پی پلس، تجارتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.