Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پنجاب پویلین کے افتتاح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پویلین ورلڈ اربن فورم میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 

انہوں نے پویلین پنجاب کےسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی اور مختلف پروگراموں سے متعلق بریفنگ لی، اِس موقع پر اُنہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے فورم میں اے آئی گیجٹس کا مشاہدہ کیا اور سٹالز ہولڈز کے ساتھ خوش گوار موڈ میں گفتگو بھی کی جب کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

 

پنجاب پویلین میں حکومت پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، جس میں سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کے شواہد دکھائے گئے۔

 

دستاویزی فلم میں عوام کی خوشی دیکھ کر عالمی میڈیا اور معزز مہمانوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تالیاں بجا کر داد دی، حکام کا کہنا تھا کہ محض ایک سال کے عرصے میں ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد گھر مکمل کیے گئے ہیں۔

 

پنجاب پویلین میں شریک عالمی وفود اور میڈیا نمائندگان نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن اور عوامی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

خیال رہے فورم میں پنجاب پویلین کے ذریعے ترقیاتی اور شہری منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر پیش کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More