بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا بھارتی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں.

انیل چوہان کا کہنا ہے کہ دفاعی اصلاحات یکطرفہ عمل نہیں، صنعت کو صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔

 یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، یہ حقیقت نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P