پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف 2 وکٹ نقصان کے 15.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، محمد فائق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیون کونوے 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شاداب خان نے برق رفتار 31 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

ریزا ہینڈرکس 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، اعظم خان نے 29 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی، جیسن روئے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

سلمان علی آغا 4 اور سعد بیگ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور ریزا ہینڈرکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے معین علی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

معین علی کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر آج کا میچ نہیں کھیل رہے وہ اگلے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

 

شاداب خان کا کہنا تھا کہ میری واپسی ہوئی ہے اور محمد حسنین ٹیم کے لیے ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری کامیابی حاصل کی ہے جبکہ راولپنڈیز مسلسل چھ میچز ہار چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.