خضدار (آن لائن) خضدار شہر اور گردونواح میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ۔ غریب عوام جائے تو جائے تو جائے کہاں ۔ ہرطرف چوپٹ راج سرکار کی جانب سے نوٹس لینے والا کوئی نہیں ۔ خضدارم میں مرغی سمیت تمام اشیاءخوردونوش غریب کے بس سے باہر۔ مرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئی شہرمیں ایک مرتبہ پھر مرغی ڈیلر مافیا نے قیمتیں اپنےکنٹرول میں لےلیاضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ سرکاری نرخنامے مکمل طور پر نظر انداز مرغی کی قیمتوں میں یکدم سو روپئے کا اضافہ تفصیلات کےمطابق خضداراورگردنواح کےتحصیلوں میں فی کلو مرغی 650 روپئے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ سرکاری نرخنامہ سوروپئے کم ہےمہنگائی کے اس دور میں مرغی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہےایک ہفتے کے اندر دوسری بار قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہاہے خضدارکےعوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اوراسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کہ شہرمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور انہیں متحرک کرکےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےتاکہ ڈیلرمافیا کی من مانی قیمتوں کوکم کرکے عوام کو سستی ریلیف فراہم کیاجائے۔
