وزیراعظم شہباز شریف سے عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور نیشنل پارٹی قیادت کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بلوچستان کے معاملات زیر غور

وزیراعظم اور نیشنل پارٹی قیادت کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بلوچستان کے معاملات زیر غور

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے رہنما، رکن صوبائی اسمبلی عبدالمالک بلوچ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ صورتحال، امن کے قیام، ترقیاتی معاملات اور سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاءنے صوبے میں امن و استحکام کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، سینیٹر جان محمد بلیدی، رکن قومی اسمبلی پولین بلوچ، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P