تربت:یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگریزی کے دو ایم فل اسکالرز مہا اور حاجر ملک نے کامیابی کے ساتھ اپنے تھیسز کا دفاع کیا۔تھیسز ڈیفنس اور زبانی امتحان کے اجلاس کی صدارت فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین نے کی جبکہ ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز، کنٹرولر امتحانات اور پروگرام کوآرڈینیٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی پروفیسر ڈاکٹر مہوش ملغانی اور جامعہ بلوچستان کوئٹہ کی لیکچرر ڈاکٹر صائمہ یوسف خان نے بطور ایکسٹرنل ایگزامینرزاجلاس میں شرکت کی۔ان ایم فل اسکالرز نے اپنی تحقیقی مقالہ جات یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ میر بلوچ اور ڈاکٹر عدنان ریاض کی زیر نگرانی مکمل کیے۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور (تمغہ امتیاز) اور شعبہ انگریزی کے چیئرپرسن ڈاکٹر شاہ میر بلوچ نے دونوں اسکالرز کو ایم فل تھیسز کے کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی علمی کاوشوں کو سراہا۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like