Daily Archives

August 14, 2025

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی 78 ویں یومِ آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد

پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور […]

معرکہ حق میں نمایاں کارکردگی پر سول و عسکری شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا گیا

معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرأت‘ جبکہ وفاقی وزراء اور چیئرمین پیپلز پارٹی کو نشان امتیاز سے نواز دیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی […]

جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو […]

خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج روایتی و غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک […]

چینی کوہ پیما کے ٹو کی چوٹی سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آکر ہلاک

چینی کوہ پیما گوان جنگ منگل کی رات دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے اترتے ہوئے گرنے والے پتھروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔ پاکستان الپائن کلب کے نائب صدر کرار حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ چینی کوہ پیما منگل کی رات چوٹی سے نیچے اترتے وقت پتھروں کے […]

ناسا نے خلا میں موجود کچرا صاف کرنے کے نئے فیز کا آغاز کردیا

ناسا نے خلا میں بڑھتے ہوئے فضلات کو صاف کرنے کے لیے ایک نئے مرحلے (Phase) کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ فضلات پرانے سیٹلائٹس، راکٹ کے ٹکڑوں اور دیگر غیر استعمال شدہ خلائی آلات پر مشتمل ہیں، جو زمین کے مدار میں تیز رفتاری سے گھوم رہے ہیں اور فعال سیٹلائٹس یا مستقبل کے […]

ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری

اگر آپ فری لانسر ہیں یا ورک فرام ہوم کر کے دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کئی ممالک ایسے ہیں جو ڈیجیٹل نوماڈ ویزا کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ویزا گائیڈ کے “ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس” کے مطابق 2025 میں یہ 10 ممالک بہترین قرار پائے ہیں۔ اسپین — بہترین انٹرنیٹ، معیاری طبی سہولیات […]

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ پر قبضے کیلئے حملے کے منصوبےکی منظوری دے دی

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے غزہ پر نئے حملے کے منصوبے کے ’بنیادی تصور‘ کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے غزہ پٹی میں حملے کے منصوبے کے ’ بنیادی تصور’ کی منظوری دے دی ہے۔ دی گارجیئن کے مطابق اس منصوبے […]

ٹرمپ کی بڑی کامیابی: عدالت نے غیر ملکی امدادی ادائیگیوں کی معطلی کے خلاف حکم امتناع خارج کردیا

امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے اس حکم امتناع کو ختم کر دیا، جس کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کو غیر ملکی امداد کی ادائیگیاں جاری رکھنے کا پابند بنایا گیا تھا، عدالتی فیصلے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ […]

بھارت کا چین اور روس کیساتھ روابط بڑھانےکا فیصلہ، جے شنکر ماسکو، وانگ ای نئی دہلی کا دورہ کریں گے

امریکہ کی جانب سے بھاری محصولات عائد کیے جانےکے بعد تجارتی تعلقات میں غیر یقینی صورتحال کے دوران بھارت نے چین اور روس کے ساتھ روابط کو مزید بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 21 اگست کو روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P