Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جنوری 14, 2025

روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے 37 سالہ روہت شرما نے مشاورت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کے خلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے […]

لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس جانا سکیورٹی بریچ، کسی فوجی افسر کا ٹرائل ہوا؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ 9 مئی لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق […]

پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین […]

ہمارے حریف کمزور، غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ چھوڑنے سے قبل خارجہ پالیسی پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حریف کمزور ہو چکے ہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی معیشت ترقی کررہی ہے، امریکی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیا، روس کیخلاف […]

صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہوئی، اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم […]

غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جن کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔ یروشلم پوسٹ نے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ایک فلسطینی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ […]

ملین پاؤنڈ کیس : سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں انہوں […]

مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں، 16 جنوری کو مذاکرات میں حکومت کو دو تحریری مطالبات پیش کردیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے […]

صدر مملکت، وزیراعظم کا 8 خوار ج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور […]

ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا، کانپتے ہوئے دیکھا: بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ

بانی پی ٹی آئی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیا ہے، ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا، کانپتے ہوئے دیکھا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More