صدر مملکت، وزیراعظم کا 8 خوار ج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت، وزیراعظم کا 8 خوار ج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.