کوئٹہ(اے اےن اےن)نومنتخب رکن اسمبلی میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ الیکشن مکمل طورپر صاف وشاف اور پر امن طورپر منعقد ہوا مخالفین شروع سے لیکر آج تک الزامات اس شرط پر لگاتے ہیں کہ اپنے دل کو خود تسلی دیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے خواہش ظاہر کی کہ وزیرداخلہ بن کر امن امان کی بحالی کےلئے مکمل ایکشن لونگا اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرینگے‘ یہ بات انہوںنے صوبائی اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ضیاءلانگو نے کہا کہ میں ایک بار پھر عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر آج اسمبلی میں حلف اٹھا رہا ہوں اور جس طرح علاقے کی عوام نے مجھ پر اعتماد کر کے اسمبلی بھیجا گیا اس کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ ماضی کی طرح ایک بار پھر اسمبلی فلور یا دیگر فلور پر علاقے کی ترقی کےلئے آوازاٹھائیں گے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پورے عوام نے دیکھ لیا کہ الیکشن پر امن صاف وشاف طریقے سے منعقد ہوئی مخالفین کا یہ پہلی بار نہیں ہر دور میں جب ناکامی نظر آتی ہے تو الزامات کے بوچھاڑ کرتے ہیں لیکن اس میں کوئی حقیقت ہے اور نہ ہی کوئی دھاندلی ہوئی ہے بلکہ مخالفین جو الزامات لگا تے ہیں ناکامی کی صورت میں ان کا دل برداشت ہوکر اس طرح الزامات لگاتے ہیں انہوںنے کہا کہ وزیرداخلہ بننے کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا چیف ایگزیکٹیو ہے اور چاہا تو مجھے وزیرداخلہ کی زمہ داری سونپی گئی تو میں بھر پور طریقے سے بلوچستان کی امن امان کی بحالی کےلئے اپنا کردار ادا کرونگا انہوںنے کہا کہ اگر مخالفین دوبارہ عدالت چلے گئے تو پھر پور طریقے سے ایک بار پھر مقابلہ کرونگا پہلے بھی عدالتوں کا احترام کیا اور ابھی بھی کرونگا۔
Trending
- Daily Mashriq 07-06-2026
- ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا،ذرائع
- کوئٹہ: سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم فرار
- خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
- فلک شبیر کا عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی کا مطالبہ
- قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمےداریاں ملنے کا امکان
- کھیلوں میں بھارتیوں کا دہرا معیار ایک بارپھر بے نقاب
- کنگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو OBE اعزاز سے نواز دیا
- 2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا: سہیل آفریدی
- سرکاری سکیم کے تحت پاکستانیوں نے رواں برس حج پر کتنی رقم خرچ کی؟
You might also like