کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمع المبارک کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں شہر کی اہم مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ حساس مقامات کی نگرانی کے لیے خصوصی فورس کو الرٹ رکھا گیا۔سکیورٹی پلان کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی کڑی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے علاوہ اہم مقامات پر پولیس کی جانب سے سنیپ چیکنگ کی گئی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور پرامن فضا قائم رکھنا تھا۔
You might also like