Daily Archives

November 12, 2023

48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کیں: ابوعبیدہ

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کیں، دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔ اپنے آڈیو بیان میں ابو عبیدہ […]

کینیڈا میں سکھ برادری کا ایک اور رکن بیٹے سمیت دن دیہاڑے قتل

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں سکھ برادری کے ایک اور رکن اور اس کے 11 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔ 41 سالہ ہرپریت سنگھ اپال اور ان کے بیٹے کو جمعرات کے روز ایک شاپنگ پلازہ کے باہر ان کی گاڑی میں دن دیہاڑے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ایڈمنٹن پولیس […]

بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا دوران میچ انتقال کرگئے

گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا دوران میچ گرنے کے باعث 28 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کے لیے کھیلنے والے رافیل ڈومینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے […]

نواز شریف کا دورہ بلوچستان، اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

جسٹس (ر) ارشد حسین نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر

خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے نئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی تقرری کی سمری پر دستخط کردیے۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے […]

غزہ پر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں 59 مساجد بھی شہید

غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں تاریخی اہمیت اور قومی ورثے کی حیثیت کی حامل 4 مساجد سمیت اب تک 59 مساجد شہید ہوچکی ہیں جب کہ سوا سو سے زائد مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین اتھارٹی کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ […]

پاکستان ورلڈ کپ سے باہر، رمیز راجا کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بُری فارمنس اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی پر سابق کرکٹر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ عجیب و غریب فیصلے کر رہا ہے، کپتان تبدیل کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑا کام کردیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف […]

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو کی 190 ملین پائونڈ اسکینڈل کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں۔  نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشری بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کردیا ہے۔ 13 نومبر کوطلبی کے دوران بطور ملزمہ پوچھ گچھ ہوگی۔ نجی ٹی وی […]

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا محمد رضوان پر طنز

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر طنز کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مائیکل وان نے ایک لڑکے کی محمد رضوان کی طرح کریز سے آگے نکل کر شاٹ کھیلنے کی تصویر شیئر کی ہے۔ پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ […]

حکام نے ٹیکس نیٹ میں مزید 15 لاکھ افراد کو شامل کرنے کے منصوبے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

پاکستان کی ٹیکس اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو جون 2024 کے آخر تک مزید 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منصوبے سے آگاہ کردیا۔ ایک سینیئر ٹیکس عہدیدار نے بتایا کہ یہ حکمت عملی آئی ایم ایف حکام کے ساتھ تکنیکی سطح کی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P