عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟ ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ملزمہ کو قابل اعتراض کپڑے پہنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ویمن جیل آفسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے۔ سول اسپتال کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں تفصیلات بتائیں۔
