Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جون 12, 2025

تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ […]

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل! آسٹریلیا کے 212 رنز کے جواب میں پروٹیز 138 رنز پر ڈھیر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بلے بازی شروع کی تو ان […]

بھارت: احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ : 241 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار عملے کے12 اراکین سمیت 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر بچ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد […]

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات

ایئر انڈیا کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کا ایک مسافر زندہ بچ گیا جس نے ابتدائی طور پر اہم انکشافات کئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار افراد کے رشتہ دار احمد آباد کے سول ہسپتال اسروا میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے تھے، جہاں جنرل وارڈ میں ایک […]

خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے: شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد اس وقت دنیا میں کئی چھوٹی بڑی جنگیں چل رہی ہیں۔ شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں […]

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ودیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے […]

احمد آباد طیارہ حادثہ، وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام سے ہمدردی ہے، نواز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھارتی عوام اور نریندر مودی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحات میں انسانی درد سرحدیں نہیں دیکھتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام […]

بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انڈیا نے بہت بڑا اعلان کر دیا ہے، اس پر عملدرآمد ہو گا تو جنگ ہو گی، تو اگر انڈیا ہماری پانی کی سپلائی […]

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 43 سال پراناریکارڈ توڑ دیا

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف 43 برس پرانا ریکارڈ دیا۔ لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری فائنل میں آسٹریلوی کپتان نے 28 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کر کے کپتان بولر بن گئے اور دوسرے فاسٹ بولر کپتان بن گئے ہیں۔تاہم، […]

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دیدی گئی: امریکی میڈیا

 امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More