ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل! آسٹریلیا کے 212 رنز کے جواب میں پروٹیز 138 رنز پر ڈھیر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل! آسٹریلیا کے 212 رنز کے جواب میں پروٹیز 138 رنز پر ڈھیر

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بلے بازی شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے میں کافی پرُاعتماد نظر آئے۔

کپتان ٹمبا باؤما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی مستحکم پارٹنر شپ کے بعد پروٹیز کو کچھ امید ضرور ملی، تاہم 94 کے مجموعی اسکور پر جب کپتان ٹمبا باؤما 36 رنز بنا پیٹ کمنز کا شکار ہوئے تو اس کے بعد جنوبی افریقی بیٹرز کینگروز کے سامنے زیادہ دیر تک مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کی اور 28 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں، میچل اسٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.