ثروت فاطمہ نے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے : لیگی ایم پی اے ہادیہ نواز بہرانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ثروت فاطمہ نے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے : لیگی ایم پی اے ہادیہ نواز بہرانی

کوئٹہ () لیگی ایم پی اے ہادیہ نواز بہرانی بیڈمنٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ کے گولڈ میڈل جیتنے پر انکی رہائش گاہ پہنچ گئیں، لیگی ایم پی اے نے ثروت فاطمہ اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور گولڈ میڈلز جیتنے پر انکو مبارک باد دی اس موقع پر لیگی ایم پی اے ہادیہ نواز کا کہنا تھا بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اس ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے اور اسکی قدر کرنی چاہیے ثروت فاطمہ نے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے میں بطور بلوچستان کی بیٹی اور لیگی رہنما ثروت فاطمہ کے ساتھ ہوں انشاء اللہ ہم ہمیشہ اس ٹیلنٹ کی قدر کرتے رہیں گے ثروت فاطمہ نے حالیہ کامیابیوں کا ذکر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے انہیں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے باہر ملک ٹرینگ سینٹر بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوسکا ان سے امید ہے وہ ہمیشہ کی طرح اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بلوچستان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھرنے کا موقع دیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.