فیفا نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فیفا نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

whatsapp sharing button

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ فیفا نے لاجسٹک رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ورلڈ کپ میچوں کو امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی ایران کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مطالبہ کیا تھا کہ اس کے گروپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کیے جائیں، تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور میچز پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہی ہوں گے۔

میکسیکن صدر شین بام نے جمعہ کو فیفا کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میچز منصوبہ بندی کے مطابق امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.