چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منصوبے کو تاریخی قرار دے دیا، صدر لاہور بار عرفان حیات باجوہ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 

لاہور بار کی دعوت پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز شرضوہ بھی موجود تھے۔

 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور بار ایسویسی کا دور کیا، جہاں انہوں نے ماتحت عدالتوں کی سولرازیشن ،ای لائبریری اور لیڈز بار روم کا افتتاح کیا۔

 

تقریب کے میزبان صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ نے کہا کہ جسٹس عالیہ نیلم نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ دو برس میں تاریخی اقدامات کیے، جس کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی اور جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شہباز رضوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی ، صدر لاہور بار عرفان حیات باجوہ سمیت ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے جج صاحب موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P