واٹس ایپ چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈھنے کا آسان طریقہ متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب چیٹ میں پرانے میسجز کو ڈھونڈنے کے لیے آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ چیٹ میں پرانے میسج دیکھنے کے لیے نیا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں پرانے میسجز کو دیکھنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا، البتہ واٹس ایپ کے سرچ بار سے مخصوص الفاظ لکھ کر میسج ڈھونڈے جاسکتے تھے تاہم بعض صارفین کے لیے یہ پیچیدہ طریقہ تھا۔

طویل انتظار کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے اب چیٹ کے پرانے پیغامات کو ڈھونڈنا آسان ہوگیا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے کلینڈر کا آپشن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی بھی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P