ہیوسٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام موجود نہیں، تمام ریاستی ادارے قومی مفاد میں ایک سمت میں کام کر رہے ہیں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو صرف جیو پولیٹکس تک محدود رکھنے کے بجائے جیو اکنامکس کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہو گا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ہیوسٹن میں اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اداروں اور سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی پاکستان کی طاقت ہے۔ اگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کیے گئے تو مستقبل میں نئے صوبوں کے مطالبات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
