Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا بیان جاری

کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر ڈرائیونگ کر نے کے مبینہ واقعے سے آگاہ ہے، بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کے کپتان پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے چارچز بھی لگائے ہیں۔

سی ای او لی جرمون نے کہا کہ کرکٹ این ایس ڈبلیو ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کرتا ہے، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وارنر الزامات کی سنگین نوعیت سے آگاہ ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔

لی جرمون کا کہنا ہے کہ ہم سب ساتھ مل کر ڈیوڈ وارنر اور تمام کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے مزید آگاہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More