گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل

گوگل نے اپنے سرچ انجن میں اے آئی کی حامل متعدد اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے جسے ادارے نے اب تک کی سب سے اہم سرچ اپ ڈیٹس میں سے قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حالیہ فیچرز ان فیچرز میں برطانیہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر گوگل ایپ کے صارفین کو کسی چیز طرف فون کا کیمرہ رکھنے کے بعد سوال پوچھنے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کر سکیں گے۔

گوگل نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے سرچ لیبز پروگرام پر ابتدائی ٹیسٹرز سے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران سوالات پوچھنے کے لیے بھی اے آئی ٹول متعارف کرے گا، یعنی AI  ٹولز ویڈیو اور صارف کے سوال کو ایک ساتھ پروسیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسمارٹ فونز میں مختلف اپ ڈیٹس دنیا کی بڑی ٹیک فرموں کے درمیان ایک دوڑ ہے تاکہ موجودہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے جنریٹو اے آئی ٹولز متعارف کرائے جائیں اور ساتھ ہی نئے صارفین کو بھی شامل کیا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.