دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری

 امریکا کی نوائر لیب کے ڈارک انرجی کیمرا سے روزیٹ نیبیولا کی عکس بند کی گئی رنگ برنگی تصویر جاری کر دی گئی۔

مختلف رنگوں سے بھری یہ نیبیولا زمین سے تقریباً 5000 نوری برس کے فاصلے پر موجود مونسیروس جھرمٹ میں واقع ہے اور اپنی خوبصورتی اور تفصیلی خد و خال کی وجہ سے اجرامِ فلکی کی عکس بندی کرنے والوں میں مشہور ہے۔

یہ نیبیولا درحقیقت گیس اور گرد کی ایک بہت بڑی مالا کی طرح ہے جو 130 نوری سال کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس نیبیولا کے مرکز میں این جی سی 2244 نامی ستاروں کا ایک جتھا ہے جو متعدد گرم، نیلے اور بہت بڑے کم عمر ستاروں پر مشتمل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.