ایکس کی مالیت پورے ادارے کی قیمت خرید سے بھی کم ہوگئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایکس کی مالیت پورے ادارے کی قیمت خرید سے بھی کم ہوگئی

 امریکی ملٹی نیشنل فنانس سروس Fidelity Investments نے ایلون مسک کے X میں اپنے حصص کی قدر میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جسے ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز میں خریدا تھا، Fidelity Investments کے حصص میں کمی کے بعد اس کی مالیت خریدی گئی قیمت کے ایک چوتھائی حصے سے بھی کم  ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فڈیلیٹی انویسٹمنٹ کے ایسیٹ مینیجر نے اگست کے آخر تک ایکس میں اپنی سرمایہ کاری کو 78.7 فیصد کم کر دیا جس سے ایکس کی قیمت تقریباً 9.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی قیمت خرید 44 بلین ڈالرز ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.