اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے جانےکے دوران کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد کیے جانےکے دوران شدید غصے میں آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے تینوں ارکان کو سنگین دھمکی دی۔