زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے  متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے بعد 29 دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ تک پہنچ گیا۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P