اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کو اپیلیٹ ٹربیونل نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ٹربیونل میں سردار اختر مینگل کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر وکیل ساجد ترین نے کہا کہ اختر مینگل نے اقامہ سفری مقاصد کے لیے حاصل کیا تھا، انہوں نے اقامے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ کیا اختر مینگل کے اقامے سے تنخواہ اور فائدہ حاصل کرنے کے ثبوت ہیں؟

اس موقع پر وکیل کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کے اقامے سے تنخواہ اور مالی فائدے حاصل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P