عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں، پیمرا

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر روکنے کے الزام پر پیمرا کو ٹی وی چینلز کو پریشرائزڈ نہ کرنے کا حکم دیا جس پر پیمرا نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹی وی چینلز پر تقریر نشر نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔

ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا ٹی وی چینلز کو پریشرائزڈ نہ کرے۔ پیمرا نے عدالت میں کہا ہے کہ درخواست گزار کی تقریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P