Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

مئی 3, 2024

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے، تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے، دوستوں […]

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے 29 اپریل کو منظور ہونے والے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل وزیراعظم نے منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا اور منظور کرنے کی سفارش کی۔ اس پر […]

میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ

 سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران انوارالحق کاکڑ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے مابین  گندم اسکینڈل پر […]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا، پاکستان کے امپائرز احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی آفیشلز میں شامل ہیں۔ آئی سی سی نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے […]

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین پر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے رواں سال محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ […]

مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔ […]

سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن امریکا کے ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن کو امریکا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ کورے اینڈرسن 2015 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔ امریکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کریں گے۔ امریکی اسکواڈ میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، […]

بلوچستان حکومت کا کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے 6 مئی سے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ خوراک کے اجلاس میں ہدایات جاری کردیں۔ صوبائی حکومت 6 مئی سے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزارت خزانہ کو اس کے لیے 5 […]

اپریل میں سیمنٹ کی فروخت میں کمی

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے کہا ہے کہ اپریل 2024 میں سیمنٹ کی فروخت 0.29 فیصد کم ہوئی۔ کراچی سے اے پی سی ایم اے کے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق اپریل 2024 میں 29 لاکھ 43 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اپریل 2023 […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More