وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین پر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے رواں سال محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر کو رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کی محصولات اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P