ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو اتحاد میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات برداشت کرتا ہے، جبکہ دیگر رکن ممالک اس کے مساوی کردار ادا نہیں کر رہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کسی واضح فائدے کے بغیر نیٹو اتحادیوں کی سلامتی یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا دفاعی بجٹ 999 ارب ڈالر ہے، جبکہ برطانیہ 90.5 ارب، فرانس 66.5 ارب، اٹلی 48.8 ارب اور پولینڈ 44.3 ارب ڈالر دفاع پر خرچ کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ جرمنی سمیت کئی دیگر ممالک کے دفاعی اخراجات اس سے بھی کم ہیں، جو ان کے بقول “مضحکہ خیز” ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P