Browsing Category
ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی
سیارچہ زمین پر گر کر تباہی پھیلا سکتا ہے: ناسا کا انکشاف
امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ سات سال بعد 22 دسمبر 2032ء کو’’ YR4 2024‘‘ نامی سیارچہ (asteroid) زمین پر گر کر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے۔ اس سیارچے کی لمبائی چوڑائی دو وہیل کے برابر ہے، گرنے کی شدت 8 میگا ٹن کے برابر ہوگی یعنی ہیروشیما پر گرنے […]
سائنسدانوں کا ذیلی ایٹمی ذرا نیوٹرینو کا پتہ لگانے کا دعویٰ
سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اٹلی کے جزیرہ سسلی کے قریب بحیرہ روم میں زیر تعمیر آبزرویٹری کا استعمال کرتے ہوئے نیوٹرینو نامی ذیلی ایٹمی ذرہ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ذیلی ایٹمی ذرات کائنات میں پیش آنے والے ستاروں کے پھٹنے، بلیک ہولز […]
آئی فون کی نئی ڈیوائس کی لانچ سے متعلق بڑی خبر!
بلومبرگ سے تعلق رکھنے والے مارک گرمن نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 آئندہ ہفتے متعارف کرائے گی۔ گزشتہ روز یعنی بدھ کو گُرمن کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ نیا آئی فون ایس ای 4عنقریب […]
یورپ نے مصنوعی ذہانت کے مخصوص سسٹمز پر پابندی عائد کردی
یورپی یونین میں متعارف کرائی گئی نئی ہدایات کے تحت یورپ میں ویب کیم اور وائس ریکانیشن سسٹمز کے ذریعے ملازمین کے جذبات جاننے کی صلاحیت رکھنے والی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 2 اگست کے بعد سے یورپی یونین کے ممالک میں ویب سائٹس کے […]
سپارکو کا قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور چاند کی زمین پر اترنے کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق سپارکو کا قمری روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا، چاند کی سطح کی مٹی کی جانچ اور وسائل کی تلاش کیلئے قمری روور جدید سائنسی آلات سے لیس ہوگا۔ 35 کلوگرام […]
پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر غور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ اور گرمی کی لہر کا سامنا […]
زیرِ سمندر گھروں میں رہائش کے امکانات بڑھنے لگے
انسانوں کی سمندر کے نیچے گھروں میں رہائش ممکن بنانے کی جانب جدوجہد بڑھنے لگی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کمپنی برطانیہ میں زیرِ سمندر بیس تعمیر کر رہی ہے جہاں انسانوں کو سطح سمندر سے 200 میٹر نیچے رہائش گاہوں میں رکھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپ (DEEP) نامی یہ […]
رواں برس کا پہلا مہینہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری تھا؛ رپورٹ
یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے ایک رپورٹ میں نئے انکشافات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں برس جنوری ایک حیران کن مہینہ ثابت ہوا ہے جب اوسط عالمی درجہ […]
چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹ بھیجنے کا اعلان
چین نے 2026 میں چاند کے جنوبی قطب پر ایک ذہین روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو وہاں پانی کی تلاش کرے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی خلائی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ مشن مستقبل میں چاند پر ایک تحقیقاتی سٹیشن کے قیام کیلئے بنیادی کام انجام […]
برطانیہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے مصنوعی ذہانت کا ٹرائل شروع
برطانیہ میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے این ایچ ایس نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سب سے بڑا ٹرائل شروع کر دیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے اعلان کے مطابق چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی سب سے بڑی آزمائش میں 7 لاکھ خواتین […]