Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکے […]

دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی، دفترِ خارجہ

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ ہونے تک افغانستان کے ساتھ تجارت بند رہے گی۔ ڈان نیوز کے مطابق جمعے کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ تجارت بند کرنے […]

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری

ضمنی انتخابات پی پی 116فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، رانا ثناءاللہ نے 20 نومبر کو انتخابی امیدوار رانا شہریار کے انتخابی جلسے میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے ضابطہ اخلاق کی خلاف […]

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر رات گئے حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی […]

تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیاوی امن کے لئے خطرہ ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیاوی امن کے لئے خطرہ ہے۔ برسلز میں ’یورپی یونین انڈوپیسفک وزارتی فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی اولین ترجیح […]

امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیا، جب کہ پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی رپورٹ نے پاکستان کی جیت پر مہر لگادی۔ وزیر اعظم نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]

پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج، سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج ہے اور سیاسی اور معاشی اشرافیہ سرکاری پالیسوں پرقبضہ کرکے معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کےخدشات […]

بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریِضہ ہے: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر آٹھواں انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا جس میں جسٹس محمد علی مظہر، رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ریفارم ایکشن پلان کی […]

اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم […]

زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل

وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More