Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

ہم نے اپنی سیاست نہیں، ریاست بچائی ہے: طلال چودھری

وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست نہیں بچائی بلکہ ریاست بچائی۔ پنجاب کے علاقے گوجرہ میں نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ اپنے فیصلے تول کر اور میرٹ پر نہیں کریں گے آپ کی تقدیر نہیں بدلے گی، […]

پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا: رضا ہراج

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کا کہنا ہےکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے تقریباً ایک سال کی بات چیت کے بعد دفاعی معاہدے کا ایک مسودہ تیار کرلیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ تینوں علاقائی طاقتوں کے درمیان یہ ممکنہ […]

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، اسپیکر نے گزٹ نوٹی فکیشن صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ آغاز ہی میں اسپیکر نے کہا کہ […]

محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف نے بنوایا، جے یو آئی کا انکشاف

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی […]

عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑ

پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ سینیٹ میں پھر اٹھادیا، وزیرقانون اعظم تاڑ کہتے ہیں یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے، حکومت کا کنٹرول نہیں۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی رہنما […]

عمران خان کا رویہ مشکلات کا سبب، سندھ حکومت سے شکایت نہیں: رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ ملکی سیاست کیلئے مشکلات کا سبب بنتا ہے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری ایک اچھی پیش رفت ہوگی، صوبوں کے اتفاق رائے سے ہی وسائل کی تقسیم کے معاملے پر آگے بڑھا جاسکتا ہے، سندھ حکومت کی کارکردگی سے کوئی […]

ہوشمندی کا تقاضا ہے بات کی جائے، نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو، سلمان اکرم راجا

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہوشمندی کا تقاضا ہے بات کی جائے، ہم نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔ ہائی کورٹ  میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ  سہیل آفریدی کراچی گئے تو لوگوں […]

ریپ کے ملزم کی ضمانت منظور، کبھی کسی کو زنا بالرضا پر بھی سزا ہوئی؟ سماعت کےدوران ججز کے اہم ریمارکس

سپریم کورٹ نے ریپ کے ملزم مدثر کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جتنا سنگین الزام ہو اتنی سنجیدہ تحقیقات بھی ہونی چاہیے۔ وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم الزام سے مکمل انکار کررہا ہے، تحقیقات میں لڑکی کا ملزم کے گھر رہنا ثابت رہے۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس […]

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کے الزامات سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی من گھڑت کہانی قرار دے دیے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے […]

احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد

احتساب عدالت نے کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعلی پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان اپنے وکیل عامر سعید راں کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More