Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بے امنی، بھتہ گیری، ٹرکوں کو جلانے کیخلاف، ہرنائی میں مکمل شٹرڈاﺅن، تمام بازار بند رہے
کوئٹہ (آن لائن) ضلع ہرنائی میں جاری تخریب کاری ،بھتہ گیری،چوری و ڈکیٹی اور کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر چپر رفٹ اور مانگی کے مقامات پر11 ٹرکوں کو مکمل جلانے اور 30 ٹرکوں کے ٹائروں و انجنوں پر فائرنگ کرکے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے خلاف ضلع ہرنائی کے عوام کی مطالبات […]
کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، دو زخمی
کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، دو زخمی۔ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالظاہر ولد […]
بیوٹمز سٹی کیمپس کو خلاف ضابطہ کرایہ پر دینے کا معاہدہ قبول نہیں، اسٹاف ایسوسی ایشن
کوئٹہ (این این آئی) بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں بیوٹمز کے سٹی کیمپس کو قوانین کے بر خلاف بلوچستان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کو کرائے پر دینے کے معاہدے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کے کسی بھی غیر قانونی اقدام کی بھر پور […]
عام انتخابات میں ٹھپہ مافیا اور عوام دشمن سرکاری گروہ کو عبرت کا نشانہ بنا دیں گے، نیشنل پارٹی
تربت. نیشنل پارٹی مضبوط سیاسی حکمت عملی کے تحت آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ٹھپہ مافیا اور عوام دشمن سرکاری گروہ کو عبرت کا نشان بنا دینگے موسمی بٹیروں کی نیشنل پارٹی میں گنجائش نہیں، سیاسی کارکن کو نیشنل پارٹی میں اولیت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی […]
جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع نہیں کرنا چاہتے، وزیراعظم
نتھیا گلی: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطےمیں تناؤنہیں چاہتا۔ پاکستان اورسوئٹزرلینڈکےدرمیان قدرتی آفات سےنمٹنےکیلیےتعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔ وزیراعظم اورسوئٹزرلینڈکےوزیرخارجہ اگنازئیوکاسیس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اےاورسوئس وزیرخارجہ نےیادداشت پردستخط کیے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط ایک اہم قدم ہے۔ شہبازشریف نے […]
طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ، فضائی انڈسٹری کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان
کراچی: ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں بتدریج اضافہ،گزشتہ 6 ماہ کے دوران قومی ائیرلائن سمیت دیگر ائیرلائنز کےجہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 61واقعات رپورٹ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پرپرندوں کی بہتات اوران کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات دوبارہ بڑھ چکے […]
کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے
کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے جس پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے ان کی تلاش شروع کردی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات دو افسران طارق محمود اور یاور عباس لاپتا ہوگئے، وہ کل شام سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق تمام سرکاری محکمے کسٹمز […]
وزیراعظم کی غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے نتھیا گلی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے غیرملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور اُنہیں علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے […]
سستی گاڑی کی لالچ میں راولپنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور کو کچے کے ڈاکوؤں نے قتل کردیا
رحیم یار خان: سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سستی گاڑی کی لالچ میں اغوا کیے جانے والے شہری کو تاوان کی عدم ادائیگی پر قتل کر دیا۔ پنجاب پولیس کے مطاببق راولپنڈی کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کو کچے کے علاقے اوباڑو میں ڈاکوؤں نے سستی گاڑی کا لالچ دے کر بلایا […]
شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق
شانگلہ میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودے گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرگیا تھا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی شروع کردی۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ اب تک ملبے تلے سے […]
