Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا
لاہور: پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی […]
پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلیے آئی ایم ایف سے رجوع کیا، وزیراعظم
تورغر: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے بڑی مشکل سے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ ہے انشا اللہ معاہدہ ہوجائے گا۔ بڑی مشکل سے آئی […]
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کی دوران سرکاری زخائر میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر […]
پاکستان کی بھارت کے خلاف بین الاقوامی محاذ پر بڑی کامیابی
اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی محاذ پر بھارت کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی فورم ’’ہیگ میں قائم پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن‘‘ (پی سی اے) نے پاکستان کی جانب سے دی گئی درخواست پر پاکستانی مؤقف قبول کرتے ہوئے بھارتی اعتراضات مسترد کردیے۔ پی سی اے کی […]
ایک امیدوار کو صرف 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی آئینی ترمیم منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آئینی ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا، جس کے بعد کوئی بھی امیدوار بیک وقت دو حلقوں پر الیکشن میں حصہ لے سکے گا جبکہ اس سے زائد پر پابندی ہوگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے آئینی ترمیمی بل2023 منظور کر […]
لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا
لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر نگراں صوبائی وزیر کھیل اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔ مون سون کی بارش کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا […]
فارما کمپنیوں کو آئندہ 2 ہفتوں میں ادویات پر بارکوڈز پرنٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی سیکریٹری صحت افتخار شلوانی کی زیر صدارت پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کو ادویات ساز ایسی تمام کمپنیوں کوانتباہی خطوط جاری کرنے کی ہدایت […]
استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں کسی بھی جماعت سے الحاق نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ الحاق کے بجائے اپنے امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا بدھ کے روز اجلاس ہوا، جس میں پیٹرن انچیف جہانگیر ترین، صدر علیم خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی […]
وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی جج مقرر ہوگئیں، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس […]
